آرمی چیف نے آئی ایم ایف پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، وزیر اعظم

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سما نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی ناقابل معافی جرم ہے، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے معاشی ترقی کیلئے ذاتی کوششیں کیں، برادر ملک کا دورہ کر کے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بات کی، افواج پاکستان اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ دورہ امریکا کے دوران بنگلہ دیشی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس، برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر اور ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات ہوئی اور بطور منتخب وزیراعظم دنیا تک پاکستان کے عوام کی آواز پہنچائی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، لبنان میں ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کی مطالبہ کیا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی ہو ، فلسطین کی آزاد ریاست کا فی الفور قیام ضروری ہے ، فلسطینیوں کو یو این میں نمائیندگی ملنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برادر ممالک سعودی عرب ، یو اے ای اور چین کی مدد کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملتا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

54 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

1 hour ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

2 hours ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

2 hours ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

2 hours ago