9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد، خون خرابہ اور لاشیں چاہتا ہے ،مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا 9 مئی کا ماسٹر مائنڈملک میں فساد، خون خرابہ اور لاشیں چاہتا ہے،عمران خان کے حکم پر ایک صوبے کی پولیس اور لشکر لے کر پنجاب پرچڑھائی کا ہر ہفتے خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے،یہ احتجاج نہیں دہشتگردی ہے۔

پی ٹی آئی کی راولپنڈی میں احتجاج کی کال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہر ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں لشکر کشی، غنڈہ گردی اور فساد کرتا ہے،پنجاب پولیس پرآنسو گیس ، پتھر اور غلیلوں سے شیشے پھینکے جا رہے ہیں . خیبر پختونخوا کی پولیس، سرکاری ملازمین، سرکاری وسائل، کرینیں، کنٹینر، ٹریکٹر، ٹرک اور دیگر مشینری اور گاڑیاں اس فساد اور غنڈہ گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہیں .

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں،عوام کا شکریہ جو روز اِس فتنہ مائنڈ سیٹ کو مسترد کر رہی ہے اور اپنی ترقی کا ساتھ دے رہی ہے. لاہور میں جلسہ لاہور کے لوگوں نے مسترد کر دیااور راولپنڈی کا جلسہ راولپنڈی کے لوگوں نے مسترد کر دیا۔

Recent Posts

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 min ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

55 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

1 hour ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

2 hours ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

2 hours ago