سڑکیں خالی ہیں تو جڑواں شہروں کو کیوں کنٹینرستان بنایا گیا ؟ بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزرا پریس کانفرنسز میں خالی سڑکوں کی تصاویر پیش کرکے ایک دوسرے کو تسلیاں دے رہے ہیں، اگر سڑکیں خالی ہیں تو جڑواں شہروں کو کیوں کنٹینرستان بنایا گیا ہے، پورے پنجاب کی نفری راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعینات کرنے کی کیا ضرورت ہے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کنٹینرز ہٹادے تو لگ پتا چل جائیگا کہ کتنے لوگ ہیں، صبح سے جعلی وزراء کی پے درپے پریس کانفرنسز بتارہی ہے کہ احتجاج کامیابی سے جاری ہے، صبح سے تقریبا درجن پریس کانفرنسز کی گئی،ہرایک پریس کانفرنس میں ایک ہی سکرپٹ پڑھایا جارہا ہے، حکومت خود پرامن احتجاج کو مشتعل بنارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں