پنجاب ٹورازم اتھارٹی کے قیام کیلئے تجاویز طلب،وزیراعلیٰ نے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے “پنجاب ٹورازم” اتھارٹی کے قیام، ڈیزائن اور جامع پلان بارے تجاویز طلب کرلیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے پالیسی اقدامات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید سٹیئرنگ کمیٹی کے خصوصی ر±کن ہوں گے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینئر ہوں گی، اطلاعات ، اقلیتوں، ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن کے صوبائی وزرا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، سینئر اینکرپرسن افتخار احمد کے علاوہ مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز بھی خصوصی کمیٹی کے ارکان ہوں گے، خصوصی کمیٹی 15 دن میں تجاویز تیار کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی، کمیٹی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پلان تیار کرے گی۔
منصوبے کے مطابق پنجاب کے 8 سے 10 سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی اور ایک ماڈل سیاحتی مقامات بنایا جائے گا، مذہبی ، تہذیبی، ثقافتی، بزنس اور تاریخی ورثہ کی اہمیت کے حامل 8 سے 10سیاحتی مقامات کا انتخاب کیا جائے گا ، پنجاب میں غیر ملکی سیاحوں اور مذہبی ٹورازم کو فروغ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں سیاحت کے موجودہ پورے نظام کی ازسر نو تشکیل ہوگی اور نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، آرکیالوجی، میوزیمز اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی مکمل اوورہالنگ ہوگی، جدید ٹیکنالوجی ایپ اور ٹورازم پورٹل کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

52 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

1 hour ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

1 hour ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

2 hours ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

2 hours ago