اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت میں ملا، بشریٰ انصاری

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین کو اپنے اچھے کاموں کا صلہ قرار دے دیا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں دبئی میں میزبان و اداکار احسن خان کو ایک مختصر انٹرویو دیا۔اُنہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی ایک شاندار شخص کے آنے سے بہت حیرت انگیز ہو گئی ہے اور مجھے اس زندگی سے پیار ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ حیرت انگیز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے دوسرے شوہر کوئی انٹرٹینر ہیں لیکن وہ ایک بہت خوش اخلاق اور سلجھے ہوئے آدمی ہیں اور ایک اچھے انسان ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں اور کیا چاہیے؟ اور میری زندگی میں یہ سب اللّٰہ کی طرف سے ہوا ہے، یہ اللّٰہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے ورنہ مجھے تلاش کرنے پر بھی ایسا شریکِ حیات نہیں مل سکتا تھا بلکہ صرف مایوسی ہی ہوتی۔

بشریٰ انصاری نے یہ بھی کہا کہ سلطانہ صدیقی بھی مجھے یہی کہتی ہیں کہ یہ سب اللّٰہ کی طرف سے میرے تمام اچھے کاموں کا انعام ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

52 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

1 hour ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

1 hour ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

2 hours ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

2 hours ago