وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا اور بھارت کو کسی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔

نیویارک میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی، جس کا اہتمام قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ شان دار انداز سے پیش کیا اور وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر قوم کی ترجمانی کی ہے۔

”خوشی و مسرت محسوس کرنا“ مشکل معاملہ نہیں، محنت، خالص اور واضح اندازفکر، حس مزاح اور خوداعتمادی کا حسین امتزاج مؤثر زندگی کی بنیاد ہے
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، آپ سب کی پاکستان سے محبت کا اظہار دیکھ کر خوشی ہوئی، امریکہ کی سرزمین پر آپ سب نے اپنی محنت اور لگن سے ایک نیا معاشرہ آباد کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات میرے لیے باعث مسرت ہے، یہ تقریب صرف ایک اجتماع نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی عظمت اور ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں بھرپور کردار ادا کیا اور اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک تمام سفارت خانوں کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

32 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

47 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

50 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

3 hours ago