جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا (Mr.Mitsuhiro Wada)نے ملاقات کی . ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا .


جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں .

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین تعلقات کومزید وسعت دینے کے لیے پر عزم ہیں . جاپان اقوام عالم میں اپنی محنت اور لگن سے نمایاں ہے .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جاپان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم بھی بڑھانے کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں . تعلیم، صحت اور شہری سہولیات کی بہتری میں جاپان کا پنجاب حکومت سے تعاون لائق تحسین ہے . پنجاب میں تعلیم، صحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے . صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول اور مراعات دے رہے ہیں .

سینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری اور دیگر موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں