کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق ہوگئے .
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا .
واقعے کے بعد پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور کارکنان جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاشوں ور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا . ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد مزدور تھے تاہم اُن کی مزید شناخت نہیں ہوسکی .
اُدھر واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا .
. .