قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ طالبہ نے نادرا حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
اورنگی ٹاون، کراچی کی رائشی طالبہ انشرہ نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری نہ کیے جانے پر نادرا حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
متاثرہ طالبہ انشرہ کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق کے انشرہ والد کا 2017 میں قتل ہوا تھا، انشرہ کی والدہ کے خلاف والد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق والدہ مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں، لیکن شناختی کارڈ کے اجرا میں تعاون نہیں کررہی، ایسے میں نادرا حکام والدین کے بغیر شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کررہے۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ نادرا حکام کے پاس اختیار ہے کہ وہ والدین کے بجائے کسی اور رشتے دار کے بائیومیٹرک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کا اجرا کرسکتا ہے۔
وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق شناختی کارڈ نہ ملنے سے لڑکی کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ لڑکی نے انٹر پاس کرلیا ہے شناختی کارڈ کے بغیر گریجویشن میں داخلہ نہیں مل رہا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

10 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

30 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

47 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

56 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago