اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں امریکی صدر سے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہان حکومت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیویارک میں امریکی صدر کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ ان مختصر ملاقات انتہائی پرجوش اور خوشگوار رہی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔
اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آب و ہوا سے متعلق اقدامات سمیت کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…