علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں نہ پہنچنے کی وجوہات کے حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بے تحاشا شیلنگ کی گئی، ہمارے کئی کارکنان زخمی ہیں، جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں۔
بیرسٹرسفی کے مطابق مریم نواز اور ان کے آلہ کاروں سے براہِ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں جا کر اپنا احتجاج بھر پور انداز میں ریکارڈ کروا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے سرزمین پنجاب پر مظاہرہ بھی کیا اور کارکنوں سے مخاطب بھی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی طرف سے دباؤ تھا کہ پنڈی جا کر مظاہرہ ریکارڈ کروائیں گے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق ہم دوبارہ کس بھی وقت پنجاب کا رخ کریں گے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے بعد کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کی گئی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، ن لیگ اپنی بقاء کا جنگ لڑ رہے ہیں۔ ن لیگ اداروں اور عوام کو اپنی گندی سیاست کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں، ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

19 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

24 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

32 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

38 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

45 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

57 mins ago