ممبئی (قدرت روزنامہ) کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار معروف ہالی وڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے آرتھر جیل منتقل کیا گیا، جہاں جیل حکام نے آریان خان کو قیدی نمبر الاٹ کردیا۔
تین اکتوبر کروز شپ منشیات کیس میں حراست میں لیے گئے آریان خان کو قیدی نمبر N956 دیا گیا، یہ تازہ ترین کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی ہے جب ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان خان کی ضمانت سے متعلق فیصلہ بیس اکتوبر تک محفوظ کیا۔
دوسری جانب آریان خان کی فیملی نے اُن کے لیےساڑھے چار ہزار روپے بھجوائے ہیں جو جیل حکام کو مل گئے ہیں، فیملی نے یہ رقم آریان خان کے کینٹین اخراجات کے لیے بھجوائی ہے، جیل قواعد کے مطابق ایک قیدی کو ہر ماہ ساڑھے 4 ہزار روپے ہی بھجوائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بیس اکتوبر تک محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ این سی بی نے گزشتہ دنوں کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپہ مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔
این سی بی کا دعویٰ تھا کہ چھاپے کے دوران 13گرام کوکین،21 گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی 22 گولیاں، ایم ڈی 5 گرام اور ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی گئی تھی۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…