وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت میں بے امنی بڑھ رہی ہے، کے پی کے حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج جو لوگ سڑکوں پر ہیں انہیں ہم نے پُرامن پاکستان دیا تھا، کے پی حکومت کو 6 سو ارب سیکیورٹی کے لیے ملے لیکن پولیس کے پاس وسائل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت ایک نعرے پر چل رہی ہے وہ کرپشن کرپشن کرپشن ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن سامنے آئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، بلاول بھٹو نے جنرل الیکشن میں جو مہم چلائی شاید ہی وہ کسی نے چلائی ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے بلاول بھٹو جگہ جگہ جا رہے ہیں، وسیب کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago