پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی


کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں ایمرجنسی پیش آ گئی جس سے طیارہ اچانک 36 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے آ گیا۔
پی آئی اے کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز کے بھی ایڈرولک سسٹم میں شدید فنی خرابی پیدا ہو گئی، پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کی اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 260 نے مقامی وقت کے مطابق صبح 05:22 بجے مسقط سے ٹیک آف کیا۔
روانگی کے 30 منٹ بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے طیارے میں پاکستانی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ تربت کے قریب پرواز کے دوران طیارے کے ہیڈراولک سسٹم میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔
طیارہ محض 7 منٹ میں 36 ہزار فٹ کی بلندی سے 10 ہزار اور پھر 8 ہزار فٹ پر آگیا۔
پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کی اور طیارے کا رخ اپنے ہیڈکوارٹر کراچی کی طرف موڑ لیا، پائلٹ 8 ہزار فٹ سے کم بلندی پر طیارے کو کراچی لایا اور ائیر بس اے 320 طیارے نے صبح 7 بج کر 8 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی جانب سے شدید…

1 min ago

محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے…

7 mins ago

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج پینتھرز اور مارخورز کے مابین ہوگا

فیصل آباد ( قدرت روزنامہ) چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا،…

10 mins ago

سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس…

11 mins ago

اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے: سینیٹرعرفان صدیقی کا دعویٰ

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرعرفان صدیقی نے اکتوبر میں…

18 mins ago

ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہو گا: احسن اقبال

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے…

22 mins ago