‘فسادی گروپ کیساتھ موئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو’، عظمیٰ بخاری کے علی امین گنڈا پور پر وار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزيرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر وار کرتے ہوئے کہا کہ فسادی گروپ کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا ، چلو بھاگو ۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا علی امین گنڈا پور نے سرکاری وسائل کو آگ لگاکر غنڈا گردی کی لیکن سر پٹخ پٹخ کر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس لوٹ گئے، یہ کمال ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا۔
وزيرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی حکومت کی رِٹ منوانا آتی ہے ، پنجاب میں غنڈا گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی۔
اس سے قبل عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی نجی ملیشیا اور جدید اسلحے کے ساتھ پنجاب آرہے ہيں ۔
خیال رہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا تھا تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ برہان انٹرچینج سے ہی پشاور واپس روانہ ہوگئے اور کارکنوں کو واپسی کی ہدایت بھی کردی۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کی واپسی کے اعلان پر شدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اور وزرا کی گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا۔ کارکنوں نے کہا کہ احتجاج کرکے واپس جائیں گے۔
کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے اسکواڈ اور کارکنوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور کارکنوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر نکال کر آپ کیوں جاتے ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے برہان انٹرچینج کے قریب دھرنے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہر صورت آج ہمارے ساتھ راولپنڈی جائیں گے۔

Recent Posts

80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی،12 اکتوبر کے بعد دکھائی دے گا

کراچی (قدرت روزنامہ )سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے…

3 mins ago

پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی جانب سے شدید…

4 mins ago

محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے…

9 mins ago

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج پینتھرز اور مارخورز کے مابین ہوگا

فیصل آباد ( قدرت روزنامہ) چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا،…

13 mins ago

سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس…

14 mins ago

اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے: سینیٹرعرفان صدیقی کا دعویٰ

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرعرفان صدیقی نے اکتوبر میں…

21 mins ago