مسقط پشاور پرواز کو ایمرجنسی :پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فٹ سے نیچے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں ایمرجنسی پیش آگئی جس سے طیارہ اچانک 36 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے آ گیا۔
پی آئی اے کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز کے بھی ایڈرالک سسٹم میں شدید فنی خرابی پیدا ہو گئی، پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کی اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 260 نے مقامی وقت کے مطابق صبح 05:22 بجے مسقط سے ٹیک آف کیا۔
روانگی کے 30 منٹ بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے طیارے میں پاکستانی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ تربت کے قریب پرواز کے دوران طیارے کے ہیڈرالک سسٹم میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔
طیارہ محض 7 منٹ میں 36 ہزار فٹ کی بلندی سے 10 ہزار اور پھر 8 ہزار فٹ پر آگیا۔ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کی اور طیارے کا رخ اپنے ہیڈکوارٹر کراچی کی طرف موڑ لیا، پائلٹ 8 ہزار فٹ سے کم بلندی پر طیارے کو کراچی لایا اور ایئر بس اے 320 طیارے نے صبح 7 بج کر 8 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

12 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

12 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

15 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

26 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

33 mins ago

راولپنڈی احتجاج؛ 12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف…

40 mins ago