اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ لائبہ خان نے شوبز کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابقلائبہ خان نے کچھ سال قبل ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور انہوں نے بہت جلد بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خاندان والوں نے مجھے کہا کہ جب تم انڈسٹری میں جا رہی ہو تو اس انڈسٹری کا نام، شہرت اورپیسے کی جب عادت لگ گئی تو چھوڑ نہیں سکو ں گی۔’اداکارہ نے کہا کہ ‘جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو سوچ لیا تھا کہ انڈسٹری میں 5 سال دینے ہیں اور یہ میرا 5 واں سال ہے، اب مجھے نہیں پتا آگے کیا ہوگا، میں اپنی زندگی میں جلد سیٹل ہونا چاہتی ہوں۔’

ایک سوال کا جواب دیتے ہوتے لائبہ خان نے کہا کہ ‘میں ایک ایسے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو میری عزت کرے اور اپنے گھر میں میری عزت کروائے، مجھے سپورٹ کرے اور جذباتی طور پر مجھے سمجھے۔’انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ظاہری خوبصورتی مجھے متاثر نہیں کرتی، جب میں چھوٹی تھی تو مجھے خوبصورتی سے محبت تھی لیکن اب مجھے اصل محبت کا مطلب پتا چلا ہے کہ محبت میں خوبصورتی نہیں ہوتی، محبت کسی کے دل سے ہو جاتی ہے ۔

Recent Posts

کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز…

1 min ago

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

17 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

17 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

19 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

30 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

38 mins ago