اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تھرو نے ان کے ہوش اڑا دیئے تھے۔

ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور پیرس اولمپکس کے سلور میڈلسٹ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ہوش میں نہیں تھا ارشد ندیم نے بہت اچھی تھرو کر دی تھی۔نیرج چوپڑا نے تسلیم کیا کہ ارشد ندیم کی دیو ہیکل تھرو سے وہ دباؤ میں آ گئے، انہوں نے کہا کہ پہلی تھرو ایتھلیٹ کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے، میری پہلی تھرو اچھی تھی لیکن میرا فاؤل ہو گیا، میں نے نئے ٹریک پر فاؤل سے بچنے کیلئے ایڈ جسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا، ارشدندیم نے اس کے بعد اچھی تھرو کر دی، میری تھرو بھی اچھی رہی تھی اس کے بعد کیا ہوا پتہ نہیں، وہ کہتے ہیں ناکہ جوش کے ساتھ ہوش بھی رکھنا چاہیے۔نیرج کا کہنا تھا کہ اس دن پھر میرا ہوش نہیں رہا تھا اس دن میں جوش میں تھا اور بہت زیادہ غصہ تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے لیکن اس دوران تکنیکی چیزیں چھوٹ گئیں۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کر سکے تھے اور ارشد ندیم نے اولمپکس کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ نیرج نے سلور میڈل جیتا تھا۔ پیرس اولمپکس کے دوران ارشدندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی تھی جبکہ نیرج کی صرف ایک تھرو قانونی رہی اور انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں 89.45 میٹر تھرو کی۔

Recent Posts

کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز…

7 mins ago

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

22 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

22 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

25 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

36 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

43 mins ago