راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر اے بازار میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ پولیس مدعیت میں 16 ایم پی او، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعہ 188، روڈ بلاک کرنے و پنجاب حکومت کے خلاف نعرہ بازی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق امن وامان کی ڈیوٹی کے لیے فورس کے ساتھ کلمہ چوک موجود تھے جہاں پی ٹی آئی کے رہنما خالد جدون، مسلم شہزاد ،خطیب الرحمان اور راجہ بابر کی سربراہی میں 15 کارکنان ریلی کی شکل میں دھمیال روڈ پر آگئے۔

ریلی کے شرکاء نے روڈ بلاک کر کے حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر پولیس ٹیم نے ان میں سے راجہ بابر حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر گلیوں میں فرار ہوگئے۔ملزمان نے پابندی کے باوجود ریلی نکال کر روڈ بلاک کرکے حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی اور احتجاجی مظاہرہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

12 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

13 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

15 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

26 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

33 mins ago

راولپنڈی احتجاج؛ 12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف…

41 mins ago