محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال ، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Recent Posts

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

15 mins ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

25 mins ago

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے…

30 mins ago

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو…

40 mins ago

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد…

41 mins ago

میٹا کو لاپرواہی برتنی مہنگی پڑگئی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن…

44 mins ago