ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہو گا: احسن اقبال

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہو گا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی پر کام کررہی ہے، پاکستان کو ماضی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ہماری حکومت نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے شروع کئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب کو سستی اورماحول دوست توانائی حاصل ہو، توانائی کی کمی پوری کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، متبادل توانائی کے منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تاجکستان کے ساتھ کاسامنصوبے پر کام کررہے ہیں، ایشیائی ممالک کو ایک دوسرے کے باہمی تعاون سے چلنا ہوگا، ایشیائی خطے کی ترقی کے لئے سب کا ساتھ چلنا ضروری ہے، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہوگا۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا مسئلہ ہے، 2022میں پاکستان کو سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایشیائی ممالک کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

Recent Posts

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

9 mins ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

18 mins ago

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے…

24 mins ago

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو…

34 mins ago

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد…

34 mins ago

میٹا کو لاپرواہی برتنی مہنگی پڑگئی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن…

38 mins ago