80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی،12 اکتوبر کے بعد دکھائی دے گا

کراچی (قدرت روزنامہ )سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی ہوئی ہے جو کہ اگلے دو ہفتوں کیلئے کرہ ارض پر رہنے والوں کو کھلی آنکھ سے دکھائی بھی دے گا۔
سپارکو کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دم دارستارہ سوچن شان اٹلس ‘جنوری 2023 میں چین کی سوچن شان آبزرویٹری نے دریافت کیا تھا، دمدارستارہ نظام شمسی کے مضافات سے چکرلگاتا ہوا 80 ہزار سال بعد دوبارہ واپس آیاہے، دم دارستارہ اگلے دوہفتوں کیلئے کرہ ارض پررہنے والوں کوکھلی آنکھ سے مشاہدے کاموقع فراہم کرےگا، آج کل مشرق کی سمت افق سے معمولی اونچائی پرسورج نکلنے سے ایک گھنٹہ پہلے دکھائی دےگا،12 اکتوبرکے بعددم دارستارہ مغرب کی سمت سورج غروب ہونے کے چند منٹوں بعد دکھائی دے گا، نایاب موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اورقدرت کے اس حسین نظارے کو زندگی بھریاد رکھئے۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

5 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

21 mins ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

30 mins ago

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے…

36 mins ago

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو…

46 mins ago

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد…

46 mins ago