پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ


کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی جانب سے شدید فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
پرواز پی کے 260 نے مقامی وقت کے صبح 05:22 بجے مسقط سے ٹیک آف کیا لیکن روانگی کے 30 منٹ بعد طیارے میں پاکستانی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ذرائع کے مطابق تربت پر پرواز کے دوران طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ محض 7 منٹ میں 36 ہزار فٹ کی بلندی سے 8 ہزار فٹ پر آگیا۔
پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی اور رخ کراچی کی طرف موڑ لیا، پائلٹ 8 ہزار فٹ سے کم بلندی پر طیارے کو کراچی لایا۔ طیارے نے 7 بجکر 8 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجینیئرنگ اور مرمت کی سہولیات ہونے کے باعث جہازوں کو کراچی بیس لایا جاتا ہے، پرواز کو احتیاطاً کراچی لینڈ کروایا گیا اور تمام ایسے اقدامات کیے گئے جس سے فضائی حفاظت کو کسی قسم کا رسک نا ہو۔
کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی دیکھ بھال کی گئی اور ان کو پی کے 368 ذریعے روانہ کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

13 mins ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

23 mins ago

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے…

28 mins ago

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو…

38 mins ago

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد…

39 mins ago

میٹا کو لاپرواہی برتنی مہنگی پڑگئی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن…

42 mins ago