ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کو زمانہ طالبعلمی میں خوب مارا کرتی تھیں۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں عدنان صدیقی کی شخصیت پر بات کی اور ساتھ ہی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈسم اور دلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ کبھی اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیئے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ عدنان اب ناصرف منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کے جسمانی خدوخال بھی بہتر ہو گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں۔

انہوں نے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور اداکار ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں، عدنان صدیقی اور وہ کراچی کے ایک سکول میں ساتھ پڑھے ہیں، جہاں پانچویں جماعت تک لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ پڑھایا جاتا تھا۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ سکول کے دنوں میں وہ عدنان صدیقی کو خوب مارا کرتی تھیں اور وہ یہ بات پہلے بھی بتا چکی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن انہیں اتنا یاد ہے کہ وہ انہیں سکول میں خوب مارا کرتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ سکول میں ٹام بوائے بنی پھرتی تھیں، اس لیے وہ آئے دن عدنان صدیقی کو بھی مارتی تھیں۔

ان کی بات سن کر شو میں موجود نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بہت ہیں، اس لیے عتیقہ اوڈھو انہیں بچپن میں مارتی ہوں گی۔

Recent Posts

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

1 min ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

4 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

7 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

26 mins ago

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

48 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

1 hour ago