کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ میں سنجیدہ تعلق میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تازہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکارہ کالکی کیکلاں نے اپنے ماضی کے ایک ایسے دور کے بارے میں بات کی جب وہ ایک ساتھ کئی لوگوں کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ واضح رہے کہ کالکی اس وقت اپنے شوہر ہرش برگ کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور دونوں کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے۔

انٹرویو کے دوران کالکی نے اپنی ذاتی زندگی کے اس دور پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ انہوں نے ایک وقت میں پولیامورس (ایک ساتھ کئی لوگوں کے ساتھ تعلقات رکھنے) تعلقات کو اپنایا ہوا تھا۔کالکی نے بتایا کہ اب جبکہ وہ شادی شدہ ہیں اور ایک بچی کی ماں ہیں، تو اس قسم کے تعلقات کےلیے ان کے پاس وقت نہیں ہے، لیکن ماضی میں انہوں نے اس زندگی کا تجربہ کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ میں اس وقت سنجیدہ تعلق میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی، اس لیے ان تعلقات کو ایک تجربے کے طور پر لیا۔کالکی اور ہرش برگ کے ہاں 2020 میں بیٹی ساپو پیدا ہوئی تھیں۔ اداکارہ اپنے خاندان کے ہمراہ بھارتی شہر گووا میں مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ کالکی کیکلاں مشہور فلم ساز انوراگ کشیپ کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں، دونوں کی شادی 2011 میں شروع ہوکر 2015 میں اختتام پذیر ہوئی۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال…

1 min ago

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

3 mins ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

5 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

7 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

8 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

12 mins ago