پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کراچی کون ہو گا ؟سیف اللہ نیازی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو( نیب) اپنا کام کر رہا ہے جبکہ وفاق کے پاس فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف آئی اے) جیسے ادارے ہیں،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بدعوان پکڑے جائیں اور ملک سے باہر گیا ہوا پیسا واپس آئے، تنظیمی امور کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر تبدیلی بھی لائی جاسکتی ہے،ہر پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے،سیف اللہ ابڑو کو سینیٹر بنا کر لاڑکانہ کو نمائندگی دی گئی ہے ،لاڑکانہ ہو یا کوئی علاقہ ہم ہر جگہ کام کرنا ہے، بہتر لوگوں کو پارٹی میں لائیں گے تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہو، پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ صوبائی سطح پر نہیں بلکہ ہر صوبے میں تنظیمی امور کو بہتر طور پر چلانے کے لئے علاقائی سطح پر تنظیم سازی کی گئی ہے کیونکہ ایک آدمی کے لئے پورے صوبے کو سنبھالنا نہایت مشکل ہوتا ہے . ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رکن قومی اسمبلی کے طور پر برقرار ہیں کیوں کہ قانونی طور پر ان کو اپنا استعفیٰ سپیکر کو پیش کرنا ہے جبکہ انہوں نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ جو امیدوار سب سے زیادہ لائق ہوگا وہ ہی کراچی میں میئر کا امیدوارکے طور پر نامزد کیا جائے گا،چاہیے اس کا تعلق کراچی کے کسی بھی حصے سے ہو . . .