پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کراچی کون ہو گا ؟سیف اللہ نیازی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے کسی کے خلاف کارروائی نہیں رکوائی، متوقع بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،امیدواروں کی کارکردگی کا تجزیہ کیا جائے گا،جن

حلقوں میں کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی وہاں نئے امیدوار لائے جائیں گے،جو امیدوار سب سے زیادہ لائق ہوگا وہ ہی کراچی میں میئر کا امیدوارکے طور پر نامزد کیا جائے گا،چاہیے اس کا تعلق کراچی کے کسی بھی حصے سے ہو۔ اسمبلی کمیٹی روم میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر بلال غفار، سعید آفریدی،دیبا حسن، راجا اظہر، سدرا عمران ، شہزاد قریشی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےسیف اللہ نیازی نے کہاکہ سندھ بھر میں تنظیم کو منظم اور مزید فعال بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ہے دورے کا ایک اور مقصد وفاقی حکومت کے سندھ میں اٹھائے گئے اقدامات اور منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا اور نئے اقدامات کے لئے تجاویز حاصل کرنا بھی ہے،پی ٹی آئی حکومت آنے سے بڑے پیمانے پر کرپشن کم ہوئی ہے، بالائی سطح پر کرپشن پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، نچلی سطح کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں، ماضی میں کرپشن کا حجم سالانہ 15 کھرب سے زیادہ تھا جو اب کم ہوکر 271 ارب رہ گیا ہے بلکہ اداروں کے کیس چلانے سے پہلے ہی عمران خان بدعنوانی کے الزام پر ایکشن لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو( نیب) اپنا کام کر رہا ہے جبکہ وفاق کے پاس فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف آئی اے) جیسے ادارے ہیں،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بدعوان پکڑے جائیں اور ملک سے باہر گیا ہوا پیسا واپس آئے، تنظیمی امور کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر تبدیلی بھی لائی جاسکتی ہے،ہر پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے،سیف اللہ ابڑو کو سینیٹر بنا کر لاڑکانہ کو نمائندگی دی گئی ہے ،لاڑکانہ ہو یا کوئی علاقہ ہم ہر جگہ کام کرنا ہے، بہتر لوگوں کو پارٹی میں لائیں گے تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہو، پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ صوبائی سطح پر نہیں بلکہ ہر صوبے میں تنظیمی امور کو بہتر طور پر چلانے کے لئے علاقائی سطح پر تنظیم سازی کی گئی ہے کیونکہ ایک آدمی کے لئے پورے صوبے کو سنبھالنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رکن قومی اسمبلی کے طور پر برقرار ہیں کیوں کہ قانونی طور پر ان کو اپنا استعفیٰ سپیکر کو پیش کرنا ہے جبکہ انہوں نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو امیدوار سب سے زیادہ لائق ہوگا وہ ہی کراچی میں میئر کا امیدوارکے طور پر نامزد کیا جائے گا،چاہیے اس کا تعلق کراچی کے کسی بھی حصے سے ہو۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago