سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی لاشیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ملتان روانہ کر دی گئی ہیں .
گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پنجگور میں قتل کئے گئے مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے میں پہنچانے کے لئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر پنجگور پہنچا تھا .

جہاں حکومت بلوچستان کے حکام نے ملتان انتظامیہ سے رابطہ کرکے لاشوں کی حوالگی کے لئے انتظامات مکمل کر رکھے تھے .
ہیلی پیڈ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان بھی موجود تھے . بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے مزدوروں کی لاشیں ملتان کے لئے روانہ کردی گئی ہیں .
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر زخمی مزدوروں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں