سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی لاشیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ملتان روانہ کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پنجگور میں قتل کئے گئے مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے میں پہنچانے کے لئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر پنجگور پہنچا تھا۔ جہاں حکومت بلوچستان کے حکام نے ملتان انتظامیہ سے رابطہ کرکے لاشوں کی حوالگی کے لئے انتظامات مکمل کر رکھے تھے۔
ہیلی پیڈ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان بھی موجود تھے۔ بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے مزدوروں کی لاشیں ملتان کے لئے روانہ کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر زخمی مزدوروں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

1 min ago

رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن میں بدنام…

11 mins ago

کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر میں دو کمسن بھائی کھلیتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں…

19 mins ago

کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت…

28 mins ago

کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل…

37 mins ago

‘دھوم 4’ میں رنبیرکپور کی انٹری، ابھیشیک بچن آؤٹ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور دھوم سیریز کی نئی فلم ‘ دھوم 4′ میں اداکار…

48 mins ago