راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی احتجاج کیلیے آنے والے متعدد کارکنان پولیس کی سیدھی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز اور بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی،پنجاب پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بے تحاشا شیلنگ بھی کی گئی، جس کے باعث ہمارے کئی کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے آنے والے کارکنان کو ریسکیو 1122 کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کے آلہ کاروں سے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا حساب لیا جائے گا، ہم نے ہر قسم کے ظلم اور فسطائیت کا مقابلہ کر کے پنجاب میں جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کراویا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے سرزمین پنجاب پر مظاہرہ بھی کیا اور کارکنوں سے مخاطب بھی ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی طرف سے دباؤ تھا کہ پنڈی جا کر مظاہرہ ریکارڈ کروائیں گے، جس پر انہیں قیادت نے سمجھایا اور کہا کہ ہم دوبارہ کس بھی وقت پنجاب کا رخ کریں گے، پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے بعد کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کی گئی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے جسے ہم استعمال کرتے رہیں گے، ن لیگ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، ن لیگ اداروں اور عوام کو اپنی گندی سیاست کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

1 min ago

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

8 mins ago

رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن میں بدنام…

18 mins ago

کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر میں دو کمسن بھائی کھلیتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں…

27 mins ago

کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت…

35 mins ago

کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل…

45 mins ago