مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے .

نجی ٹی وی کے مطابق جےیوآئی کا مرکزی انتخابی اجلاس پشاور میں ہوا،اجلاس میں جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ممبران شریک ہوئے، اجلاس میں سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سمیت مرکزی ، صوبائی، و ضلعی عہدیداران شریک ہوئے .

خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے امیرکیلئے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا،مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی .

علامہ راشد سومرو نے سیکرٹری جنرل کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی .

مولانا فضل الرحمان آئندہ پانچ سال کیلئے جےیوآئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے،مولانا عبدالغفور حیدری آئندہ پانچ سال کیلئے جےیوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے .

. .

متعلقہ خبریں