مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جےیوآئی کا مرکزی انتخابی اجلاس پشاور میں ہوا،اجلاس میں جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کے ممبران شریک ہوئے، اجلاس میں سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سمیت مرکزی ، صوبائی، و ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔

خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے امیرکیلئے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا،مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی۔

علامہ راشد سومرو نے سیکرٹری جنرل کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

مولانا فضل الرحمان آئندہ پانچ سال کیلئے جےیوآئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے،مولانا عبدالغفور حیدری آئندہ پانچ سال کیلئے جےیوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

8 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

17 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

26 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

45 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

47 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

57 mins ago