کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں 20 سال کے لیے توسیع کرنا کسی صورت قبول نہیں، شہری سندھ کے لیے ایم کیو ایم سے کیے جانے والے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کی جانب سے رائے دی گئی کہ غیر سنجیدہ رویے پر حکومت میں شامل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیئے، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔

Recent Posts

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

6 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

15 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

34 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

46 mins ago

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

53 mins ago