بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں، ضلع انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز مذکورہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں، کمشنر لورالائی کے مطابق سردست مزدوروں کے اغوا کا کوئی ثبوت نہیں ملا، چار مزدور خوف سے چھپ گئے جنہیں تلاش کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے 20 سے زائد مزدور اغوا کرلیے، میڈیا رپورٹس میں پولیس کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

6 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

15 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

24 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

43 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

45 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

54 mins ago