باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری نہ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے .
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لو نامی خاتون نے چینی تعلیمی فرم میں ملازمت شروع کی تھی جس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو چینی سوشل ایپ پر شیئر کیا اور بتایا کہ کیسے اسے باس کے ناشتے کا مطا لبہ پورا نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا .


خاتون نے باس کی ڈیمانڈ سے متعلق بتایا کہ ان کی جانب سے روزانہ ایک کافی، انڈا اور پانی کی بوتل کے انتظام کرنے کی ڈیمانڈ کی جاتی تھی، مجھے ان کی ذاتی اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت نہیں دی گئی، چینی خاتون نے کہا کہ باس کا میرے ساتھ یہ رویہ درست نہیں ، ان کے ذاتی کام کرنا میری ملازمت میں شامل نہیں .
خاتون نے سوشل میڈیا پر مزید بتایا کہ آفس کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسے بغیر معاوضے کے نوکری سے فارغ کیاگیا .
واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کمپنی میدان میں آئی اور وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے ملازمہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ لو کا رویہ نامناسب تھا جس کے سبب انہیں ملازمت سے نکالا گیا .

کمپنی کے ایچ آر ہیڈ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون لو کی برطرفی باس لیو کا فیصلہ تھا نہ کہ کمپنی کی پالیسیوں پر برطرف کیا گیا تاہم خاتون نے دوبارہ ملازمت شروع کر دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں