باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری نہ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لو نامی خاتون نے چینی تعلیمی فرم میں ملازمت شروع کی تھی جس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو چینی سوشل ایپ پر شیئر کیا اور بتایا کہ کیسے اسے باس کے ناشتے کا مطا لبہ پورا نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
خاتون نے باس کی ڈیمانڈ سے متعلق بتایا کہ ان کی جانب سے روزانہ ایک کافی، انڈا اور پانی کی بوتل کے انتظام کرنے کی ڈیمانڈ کی جاتی تھی، مجھے ان کی ذاتی اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت نہیں دی گئی، چینی خاتون نے کہا کہ باس کا میرے ساتھ یہ رویہ درست نہیں ، ان کے ذاتی کام کرنا میری ملازمت میں شامل نہیں۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر مزید بتایا کہ آفس کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسے بغیر معاوضے کے نوکری سے فارغ کیاگیا۔
واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کمپنی میدان میں آئی اور وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے ملازمہ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ لو کا رویہ نامناسب تھا جس کے سبب انہیں ملازمت سے نکالا گیا۔

کمپنی کے ایچ آر ہیڈ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون لو کی برطرفی باس لیو کا فیصلہ تھا نہ کہ کمپنی کی پالیسیوں پر برطرف کیا گیا تاہم خاتون نے دوبارہ ملازمت شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

3 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

13 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

22 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

41 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

43 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

52 mins ago