شہریوں کیلئے خوشخبری! گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ) صوبہ خیبر پختونخوا میں 1300 سے 2500 سی سی انجن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کر دی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ ماہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ وصول کی

جائے گی۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ ماہ سے صوبے میں گاڑیوں کو یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجرا کیا جائے گا۔ صوبائی مشیر ایکسائز خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس سے متعلق زما خیبر پختونخوا ایپ کا اجرا پہلے سے کررکھا ہے۔مشیر ایکسائز خلیق الرحمان نے اس ضمن میں امید ظاہر کی ہے کہ رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کرنے سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں ںے کہا کہ نئی نمبر پلیٹ ڈیزائن کی منظوری بھی آئندہ ہفتے دی جائے گی اور نئی نمبر پلیٹ میں دیگر سیکیورٹی آپشن کے علاوہ صوبے میں سیاحت سے متعلق بھی فیچر شامل ہوں گے۔صوبائی مشیر ایکسائز خلیق الرحمان نے واضح کیا ہے کہ نئے نظام کے تحت گاڑی مالکان کو رجسٹریشن بک اور نمبر پلیٹ ایک ساتھ دئیے جائیں گے۔

Recent Posts

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

5 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

5 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

10 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

12 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

15 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

19 mins ago