راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2 نئے مقدمات درج کر لیے.
عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 7 اے ٹی اے کی دفعہ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل سے مظاہروں کی کال دی اور کارکنوں کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا۔
نئے مقدمات تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سول لائن پولیس نے درج کیے جن میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دو دفعات جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔
پنجاب حکومت، قومی اداروں پر تنقید، توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو اور پتھراؤ کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…