کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد ہی شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا، حکومت سندھ 1.5 بلین روپے کے ایم سی کو روڈز کی مرمت کے لیے جاری کرچکی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کے اہم پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹس مکمل ہونے سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کافی حد تک بہتری آئے گی، ہم نے وفاقی حکومت کے توسط سے ایک بار پھر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے چائینیز حکام سے بات چیت شروع کردی ہے؛ انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی بہت جلد کراچی سرکلر کا پروجیکٹ اپنے شہریوں کو دے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس کے مکمل ہونے سے شہرمیں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور کنجیکشن کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، سند حکومت کراچی پورٹ سے جام صادق برج تک ایک اور ایکسپریس وے کا منصوبہ بنانے جا رہی ہے، جب ٹرانسپورٹ، روڈ سیکٹر ، سیف سٹی اور کے فور جیسے پروجیکٹس مکمل ہونگے تو کراچی ایک عظیم شہر بن جائیگا۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

22 mins ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

35 mins ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

53 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

1 hour ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

1 hour ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

2 hours ago