کراچی(قدرت روزنامہ)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان عثمان علی، نواب خان، ذوالفقار اور غلام سرور کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رکشے اور موٹر سائیکلوں کا سامان، موٹر سائیکل کے انجن اور اسپیئر پارٹس برآمد کر لیے گئے۔
مزمان نے ابراہیم حیدری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چوری شدہ اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔
ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…
لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…