مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب


پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے دونوں رہنماوں کو متفقہ طور پر پانچ سال کے لیے امیر اور جنرل سیکریٹری منتخب کیا ہے۔ انتخابات میں ملک بھر سے 1500 کے لگ بھگ مرکزی کونسل کے ارکان شریک ہوئے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا جس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی۔
مولانا محمد امجد خان، مولانا خلیل احمد نے مرکزی امیر کے لیے مولانا فضل الرحمان کا نام پیش کیا تو اراکین عمومی نے کھڑے ہو کر تائید کی اور نعرے لگائے جبکہ سیکریٹری جنرل کے لیے مولانا عبد الغفور حیدری کا نام مولانا راشد خالد محمود سومرو اور مولانا جمیل الرحمٰن درخواستی درویش نے پیش کیا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی تھی اور تب سے پارٹی کی سربراہی مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ہے۔
خیبر پختون خوا، بلوچستان، سندھ، پنجاب، جی بی اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

37 mins ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

50 mins ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

1 hour ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

1 hour ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

1 hour ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

2 hours ago