دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی


لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی نامعلوم نوجوان لڑکے کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر وضاحت دے دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
ان ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو ہرے رنگ کی فراک، زیورات اور خوبصورت میک اپ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ لڑکے نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
دانیہ کی ان ویڈیوز کا سامنے آنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی۔صارفین کا ان ویڈیوز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لڑکا دانیہ کا شوہر ہو سکتا ہے۔
زیرِ گردش افواہوں کے درمیان دانیہ اور حکیم شہزاد کی طلاق سے متعلق بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ان سب افواہوں کی تدید کرتے ہوئے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی منفی باتیں کرنے والے سب صارفین لکیر کے فقیر ہیں۔
حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ میں نے دانیہ شاہ کو 20 ہیکٹر زمین دی ہے، دو کروڑ مالیت کی گاڑی، آدھا من سونا دیا اور 15 شوٹر دے رکھے ہیں وہیں پر میں نے یہ لڑکا دانیہ شاہ کو بطور ملازم رکھ کر دیا ہے، یہ لڑکا خواجہ سرا اور میری اہلیہ کا کیمرہ مین ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں ایک آزاد خیالات کا مالک ہوں، دانیہ میری بیوی تھی، ہے اور رہے گی، دانیہ شاہ میری بیوی ہوتے ہوئے اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہے جیسے اُس کو جینی چاہیے، یہ اُس کا حق بنتا ہے۔
حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ اپنی مرضی کے مطابق جو کرے اُس کو پورا حق اور میری طرف سے اجازت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ اس لڑکے کے ساتھ ویڈیوز بنا رہی ہے اور ماڈلنگ کر رہی ہے تو مجھے اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

5 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

7 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

22 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

31 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

34 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago