ٹی 20 ورلڈکپ، قومی اسکواڈ دبئی روانہ

(قدرت روزنامہ)مشن ورلڈ ٹی 20 کیلئے قومی ٹوئنٹی اسکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں دبئی روانہ ہوگیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ، بابر اعظم نے دبئی روانگی کے وقت کیا کہا؟

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے کر دبئی روانہ ہوئی، ‏ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پرواز PK 203 کے ذریعے ٹیم کے ارکان روانہ ہوئے۔

لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خان اور اسٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے ٹیم کو الوداع کیا۔

اسکواڈ دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کرے گا، اسکواڈ میں ٹیم کے 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی ساتھ جا رہی ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

53 mins ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

56 mins ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago