سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ، پولیس نے مسلسل تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ، دوران تفتیشن گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ زوھیب محسن نے ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مور خہ20 ستمبر 2024 کو پولیس تھا نہ بروری کے علاقہ نیو ہزارہ ٹاؤن نزد حسینیان پارک میں قتل کی ایک سنگین واردات ہوئی ۔
جس میں ایک 6 یا 7 سالہ بچہ ارمان علی کو تیز دھار آلہ سے زبح کر کے قتل کیا گیا ۔ اور لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی مقتول کی نعش کا معائنہ کرنے پر گلہ کٹا ہوا پا یا سر کی پچھلی جانب زخم خون آلود اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔جبکہ پولیس سرجن نے رائے دی کہ مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے ۔SHO پولیس تھا نہ بروری محمود خروٹی نے مقتول کے والد محمد نعیم کی مدعیت میں بعد از ضروری کاروائی مقدمہ درج رجسٹر کیا مقدمےکی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل ہوئی۔ جرم کی سنگینی و علاقے میں خوف و ہراس کو مد نظر رکھتے ہوئےاسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں SCIW کے آپریشنز ، اینالائسسز وِنگ ، IT اور کرائم سین کے آفیسران کو شامل کیا گیا۔ SCIW کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ ہذا پر دن رات کام کرتے ہوئے۔جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی گئی۔اور جائے وقوعہ کے آس پاس لگے ہوئے CCTV کیمروں کی فوٹیج FC بلوچستان کی معاونت سےحاصل کی ۔
مقدمہ ہذا میں 100 سے زائد موبائل نمبروں پر کام کیا گیا۔ CCTV فوٹیج کی مدد سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ۔ مورخہ 29 ستمبر کو ملزم مشتاق حسین عرف مہدی ولد محمد عارف قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاون کوئٹہ بعمری 15 سال کو شامل تفتیش کیا گیا ۔دوران تفتیش ملزم مہدی نے جرم کا اعتراف کیا اور بتلایا کہ وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر جرائم سے متعلق سریز دیکھتا رہا ہے اور موبائل گیمز کھیلتا رہا ہے جن کو زہن میں رکھ کر واردات کیمنصوبہ بندی کی ۔واردات کو انجام دینے کے لیےچھری اور ہتھوڑی اسکول بیگ میں ڈال کر جائے واردات کی طرف گیا جہاں پر ایک بچے کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پایا جسکو جوس پلا کر چار دیواری کہ اندر لے کر گیا اور جرائم سیریز میں دیکھائی جانے والے مناظر کی طرز پر بچے کو قتل کر دیا ۔قتل کرنے کے بعد جرم کو چھپانے کہ لیے نشا پر پیٹرول ڈال کر جلا دیا ۔
مقتول کو پہلے سے نہیں جانتا تھا اور نہ ہی اْس کا نام معلوم ہے جبکہ اس قتل سے پہلے میں نے اسی واردات کی جگہ پر رسی کی مدد سے ایک فالتو کتے کا گلابھی دبا کر مار دیا ۔ملزم مشتاق حسین عرف مہدی سے بدوران تفتیش آلاقتل اور اسکول بیگ برامد کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس ، ڈاکہ زنی ، موٹر سائیکل سنیچنگ اور منشیات کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور کئی کامیاب کارروائیاں کی ہے عوام جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو 15 پر اطلاع دے ۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

15 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

33 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago