سوراب اور قلات میں زلزلہ، شدت 4.5 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے سوراب اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی .

زلزلہ پیمامرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 13 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا . زلزلے کے بعد عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا .

دوسری جانب زلزے کے جھٹکوں میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے .

. .

متعلقہ خبریں