فوڈ پوائزننگ سے2معصوم بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

لاہور (قدرت روزنامہ) کامونکی میں تین ماہ قبل فوڈ پوائزننگ سے2معصوم بچوں کی ہلاکت کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، حقیقی باپ عثمان بچوں کا قاتل نکلا۔
آج نیوز کے مطابق 3 ماہ قبل فوڈ پوائزننگ سے پلوشہ نامی خاتون اور اس کے دو بچےحنین اور کم سن بچی انشراح کی حالت غیر ہوئی، تینوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں بچے جانبر نہ ہو سکے لیکن ماں کی زندگی بچ گئی۔ دونوں بچوں کا میڈیکل نہ کروانے اور تیزی سے تدفین کرنے پر ماں کو شک گزرا تو اس نے عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دے دی۔ بچوں کی والدہ پلوشہ نے علاقہ مجسٹریٹ جویریہ منیر کو دائر درخواست میں کہا تھا کہ اس کے خاوند عثمان نے دوسری شادی کیلئے راستہ ہموار کرنے کی خاطر اپنے گھروالوں کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر پلا کر مارا ہے، ان کی قبر کشائی کروائی جائے۔میڈیکل کا رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ بچوں کو فوڈ پوائزننگ نہیں بلکہ زہر دیا گیا تھا، جس پر پولیس نے پلوشہ نامی خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف اپنے ہی دو بچے زہر دے کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

Recent Posts

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

13 mins ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

15 mins ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

18 mins ago

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

1 hour ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

1 hour ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

2 hours ago