آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔
اردو نیوز کے مطابق58 سالہ اداکار ابوظبی میں پانچ گھنٹے کے شو میں کو ہوسٹ تھے اور ایکشن تھرلر ’جوان‘ میں اپنے کردار کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں، میں ایوارڈز کا لالچی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سال ناظرین کی طرف سے تھوڑی خوشی ملی ہے کیونکہ میں نے طویل عرصے کے بعد (دوبارہ) کام کیا۔‘صبح ڈھائی بجے تک جاری رہنے والے پروگرام میں شاہ رخ خان نے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ کامیڈی سکٹس کیے اور ڈانس کیا۔شاہد کپور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سٹیج تک پہنچے اور شاہ رخ خان کے نمودار ہونے پر آتش بازی سے ان کا ستقبال کیا گیا۔گذشتہ برس ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کی ریلیز سے پہلے شاہ رخ خان نے پانچ سال تک کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا تھا۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

1 hour ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

2 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

3 hours ago