قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی .

سما نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچز آمنے سامنے آگئے ہیں اور انگلینڈ کےخلاف سیریز پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے یا نہ کرنےپرسلیکشن کمیٹی کی کوچزکےساتھ گرماگرم بحث ہوئی جس کے دوران چند کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے پر سلیکشن کمیٹی نے زور دیا جبکہ ایک غیر ملکی کوچ ٹس سے مس نہ ہوئے .

ہیڈ کوچ نے سلیکشن کمیٹی کو نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور بنگلہ دیش سیریز اسکواڈ سے کسی کو باہر کرنے سے منع کیا . سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ایک ہیڈ کوچ کے درمیان بحث و مباحثہ بھی ہوا جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی کے سخت فیصلوں پر بھی کوچز تب ناراض ہوئے . سنٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے چند کھلاڑیوں کو ڈی موٹ کیا جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کی کیٹگری میں ردوبدل پر بھی کوچز اور سلیکشن کمیٹی نے سخت جملوں کا تبادلہ کیا . سلیکشن کمیٹی نے چند کھلاڑیوں کو بی سے ڈی کیٹگری میں منتقل کیا جبکہ کوچز نرم دلی سے کام لینے کے حق میں تھے . سنٹرل کنٹریکٹ پر بحث و مباحثہ شدت اختیار کرگیا جس پر ایک غیر ملکی ہیڈ کوچ نے بھی استعفیٰ دینے کی ٹھان لی تھی .

. .

متعلقہ خبریں