قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

سما نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچز آمنے سامنے آگئے ہیں اور انگلینڈ کےخلاف سیریز پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے یا نہ کرنےپرسلیکشن کمیٹی کی کوچزکےساتھ گرماگرم بحث ہوئی جس کے دوران چند کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے پر سلیکشن کمیٹی نے زور دیا جبکہ ایک غیر ملکی کوچ ٹس سے مس نہ ہوئے۔ ہیڈ کوچ نے سلیکشن کمیٹی کو نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور بنگلہ دیش سیریز اسکواڈ سے کسی کو باہر کرنے سے منع کیا۔سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ایک ہیڈ کوچ کے درمیان بحث و مباحثہ بھی ہوا جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی کے سخت فیصلوں پر بھی کوچز تب ناراض ہوئے۔سنٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے چند کھلاڑیوں کو ڈی موٹ کیا جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کی کیٹگری میں ردوبدل پر بھی کوچز اور سلیکشن کمیٹی نے سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔سلیکشن کمیٹی نے چند کھلاڑیوں کو بی سے ڈی کیٹگری میں منتقل کیا جبکہ کوچز نرم دلی سے کام لینے کے حق میں تھے۔سنٹرل کنٹریکٹ پر بحث و مباحثہ شدت اختیار کرگیا جس پر ایک غیر ملکی ہیڈ کوچ نے بھی استعفیٰ دینے کی ٹھان لی تھی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

3 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

3 hours ago

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

4 hours ago