اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ٹیکس جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بوجھ بڑھنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر میں گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بوجھ کے باعث گوشوارے جمع کرانے کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے جس کے باعث ٹیکس دہندگان کی جانب سے گوشوارے مقررہ تاریخ پر جمع کرانا مشکل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیر اعطم شہباز شریف سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے واپس وطن پہنچنے پر تاریخ میں توسیع پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبرمقرر کی گئی تھی، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں محض 1 دن باقی رہ گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا سسٹم بھی سست روی کا شکار ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عوامی سہولت کے لیے ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کا وقت بھی بڑھا دیا گیا ہے، ایف بی آر کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 30 ستمبر کو دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق رواں سال 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں جب کہ گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے، اس طرح ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل تا حال جاری ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…